بینظیر نے جمہوریت‘عوامی حقوق اور پاکستان کیلیے بے مثال جدوجہد کی‘ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت میں رواداری اور ہم آہنگی جیسی مثبت اقدار کی حوصلہ افزائی کی اور سیاسی عمل میں رواداری کو فروغ دیا جو لائق تحسین ہے، ملک و قوم کے لیے بینظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث میں جذبہ حب الوطنی نمایاں ہے، انہوں نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کو ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے، ان کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بینظیر بھٹو کے لیے
پڑھیں:
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔