آن لائن فراڈ کرنیوالے ’’ریڈار‘‘ پر آگئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
ذرائع کے مطابق یہ ڈیجیٹل فراڈیئے لوگ شارٹ ٹرم اغواء برائے تاوان کی کارروائیاں بھی کرتے ہیں مگر مقدمات کا اندراج نہیں ہوتا۔ سی سی ڈی عوام کی جمع پونجی لوٹنے والے ان ملزمان کیخلاف بھرپور ایکشن کرے گی۔ آن لائن وارداتوں سے ملزمان نے اربوں روپے کے اثاثے بھی بنا رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے آن لائن وارداتیں کرنیوالےمنظم گروہوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آن لائن واردات کرنیوالے گروہوں کیخلاف سی سی ڈی کو نئی ذمہ داری دیدی گئی ہے۔ الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی سی سی ڈی کارروائیاں کرے گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق شہری آن لائن وارداتوں کے ذریعے زندگی بھر کی کمائی سے محروم ہو رہے ہیں، فراڈیئے تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو آسانی سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان بینظیر انکم سپورٹ حاصل کرنیوالوں اور نئے افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم دلوانے کی بہانے لوٹ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ڈیجیٹل فراڈیئے لوگ شارٹ ٹرم اغواء برائے تاوان کی کارروائیاں بھی کرتے ہیں مگر مقدمات کا اندراج نہیں ہوتا۔ سی سی ڈی عوام کی جمع پونجی لوٹنے والے ان ملزمان کیخلاف بھرپور ایکشن کرے گی۔ آن لائن وارداتوں سے ملزمان نے اربوں روپے کے اثاثے بھی بنا رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان گروہوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان کے ٹھکانوں کا بھی پتہ چلا لیا گیا ہے۔ آن لائن فراڈ منظم جرائم پیشہ افراد کی جائیدادوں کی قرقی کیلئے بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ا ن لائن
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔