سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز
سوات: (آئی پی ایس) سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سیاحوں نے چیئر لفٹ، سنو فال اور قدرتی حسن کا نظارہ کرنے کیلئے مالم جبہ کا رخ کر لیا۔
طویل خشک سالی کے بعد خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں ہونے والی برف باری سے پہاڑوں نے ہر سو سفید چادر اوڑھ لی، موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کے خوبصورت سیاحتی مقام مالم جبہ پر سیاحوں کا رش لگ گیا۔
برف سے اٹے پہاڑ، حسین قدرتی مناظر اور یخ بستہ موسم کا مزہ لینے کیلئے آنے والے بچوں، خواتین اور مردوں نے چیئر لفٹ میں بیٹھ کر خوب انجوائے کیا، سیاحوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرت کا حسین تحفہ ہے، یہاں پر آکر ان کو بہت اچھا لگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب پر متنازعہ پن بجلی منصوبے کی منظوری بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب پر متنازعہ پن بجلی منصوبے کی منظوری محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک نے اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا مسترد کر دیا عالمی اسٹریٹجک شراکت داری، پاکستان امریکا تعلقات کا نیا باب پاکستان میں ایران کے سفیر امیری رضا مقدم کا بے نظیر بھٹو کو 18ویں برسی پر خراج تحسین پی ٹی آئی برطانیہ نے فیلڈ مارشل سے متعلق خاتون کی تقریر سے اظہارلاتعلقی کا اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: موسم سرما کی پہلی برف باری مالم جبہ
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔