ایران دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عراق کی مدد کر رہا ہے، محمد شیاع السوڈانی
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے شام کی صورتحال اور ہمسایہ ملک ایران پر جارحیت کیخلاف موثر کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ علاقائی صورت حال اور دوطرفہ تعلقات میں ایران کے کردار کے حوالے سے عراق کے وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" نے کہا کہ بغداد ہر اس عمل کی حمایت کرتا ہے جس سے خطے میں استحکام آئے اور ممالک ایک دوسرے کے قریب ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عرب ٹی وی المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شام اور ایران کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ عراق ہر وہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے جس کے ذریعے علاقائی استحکام مزید مضبوط ہو۔ انہوں نے عراق کے داخلی امور میں ایران کی کسی بھی مداخلت کے بیان کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کا مدد گار ہے۔ اس کے علاوہ تہران، بغداد میں سیاسی عمل کی حمایت بھی کرتا ہے۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ بغداد پر اپنے فیصلے مسلط کرتا ہے۔ محمد شیاع السوڈانی کے مطابق، غزہ و لبنان پر صیہونی جارحیت کے خلاف عراق نے سیاسی، انسانی، سفارتی اور میڈیا کی سطح پر بھرپور آواز اٹھائی۔ اس کے علاوہ شام کی صورتحال اور ہمسایہ ملک ایران پر جارحیت کے خلاف موثر کردار ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :