50 چھوٹے بزنس سیکٹرز کو ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے میں بھی مدد فراہم کی جائے گی: ورلڈ بنک
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
لاہور( این این آئی)چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ورلڈ بینک وفد نے ملاقات کی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ای آئی ایم ایس اور ڈیٹا بیس کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بہتری کیلئے ورلڈ بینک معاونت کرےگا۔ پنجاب 50 چھوٹے بزنس سیکٹرز کی ڈیجیٹل سسٹم پر منتقلی میں مدد کی جائےگی۔
چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے کہا کہ 5 سال تک حکومت پنجاب کا اپنا ڈیٹا بیس اور آئی ٹی سیکٹر میں نئی ملازمتوں کی راہ ہموار ہوگی،ڈیجیٹل ڈیٹا بیس آف لائن اور جعلی بلنگ کے ساتھ ساتھ پی او ایس مشینوں کی جعلسازی ختم کرنے میں معاون ہوگا،بذریعہ کیو آر کوڈ، کارڈ سسٹم بلوں کی ادائیگیوں اور تصدیق کیلئے آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ صوبے کے ریونیو اہداف بڑھانے کیلئے ریئل ٹائم ٹیکس کولیکشن سسٹم ناگزیر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ