احمد منصور:  2025 میں عالمی منظرنامے میں پاکستان کا اسٹریٹجک ریٹرن کیسے  ممکن ہوا، معتبر عالمی جریدوں کے تجزیہ کاروں نے پاکستان کو مرکز نگاہ بنا لیا، برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی مؤثر سفارتکاری نے واشنگٹن میں اسے دوبارہ مرکزی حیثیت دلا دی ہے،  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے۔

  " پاکستان نے وائٹ ہاؤس پر کیسے اثر جمایا" کے عنوان سے آرٹیکل میں برطانوی جریدے  نے بھی پاکستان کی سفارتی وکٹری پر مہر ثبت کر دی ہے،دی ٹیلی گراف کے مطابق  ایبی گیٹ حملے کے ملزم کی امریکا حوالگی ٹرمپ انتظامیہ سے قریبی تعلقات کا بڑا ٹرننگ پوائنٹ بنی، امریکی کانگریس سے خطاب میں ٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف عملی تعاون پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ٹرمپ کے پہلے دور کی تلخی کے باوجود پاکستان نے واشنگٹن میں دوبارہ مضبوط جگہ بنا لی۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

  واشنگٹن میں بھارت کی شدید لابنگ کے باوجود اس بار پاکستان کو واضح سفارتی سبقت حاصل ہوئی، پاکستان کو کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر تجارتی ٹیرف رعایتیں دی گئیں، دی ٹیلی گراف کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوول آفس میں براہ راست رسائی ملی، پاکستان کی موثر سفارتکاری نے وائٹ ہاؤس کا ماحول بدل دیا، پاکستان کی جانب سے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا جانا غیر معمولی سفارتی اقدام ثابت ہوا، پاکستان نے محض بیانات نہیں بلکہ ٹھوس نتائج دے کر اعتماد حاصل کیا۔

 کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان  

 دی ٹیلی گراف کے مطابق ایبی گیٹ حملے کا ملزم گرفتاری کے صرف دو دن بعد امریکا روانہ کر دیا گیا، سینئر پاکستانی عہدیدار کے مطابق یہی لمحہ پاک امریکا تعلقات میں تبدیلی کی علامت بنا، سابق امریکی عہدیدار نے اسے پاکستان کی سنجیدہ نیت کا طاقتور اشارہ قرار دیا،پہلگام، کشمیر واقعے کے بعد خطے میں جنگ کا خطرہ حقیقی سطح پر بڑھ گیا تھا۔ بھارت نے امریکی ثالثی کے امکان کو کھلے الفاظ میں مسترد کر دیا۔

پنجاب :’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا  

  پاکستان نے ذمہ دارانہ رویہ اپنایا، وائٹ ہاؤس کو غیر روایتی سفارتکاری سے ہینڈل کیا، جون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے نجی اور آف دی ریکارڈ ملاقات ہوئی۔ آف دی ریکارڈ ملاقات میں فیلڈمارشل نے ٹرمپ کو کیسے گرویدہ کیا، دی ٹیلی گراف نے کھلے الفاظ میں ذکر کر دیا، ٹرمپ ملاقات کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مسلسل تعریف کرتے رہے، غزہ سیز فائر موقع پر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو “پسندیدہ فیلڈ مارشل” قرار دیا۔

 ویڈیوز وائرل کیسے ہوتی ہیں ؟،ٹک ٹاک کا راز بے نقاب

 پاکستان نے خود کو مشرق وسطیٰ میں مؤثر اور ذمہ دار اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر منوایا، جی سی سی ممالک سے قربت اور ایران سے متوازن تعلقات پاکستان کے لیے سفارتی پلس بنے،پاکستان نے امریکا کے لیے اہم معدنیات کے مسئلے کا عملی حل پیش کیا، ستمبر میں چھ کھرب ڈالر مالیت کے معدنی ذخائر پر پاک امریکا تعاون کا ایم او یو سائن ہونا بڑا عالمی سرپرائز بنا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر دی ٹیلی گراف پاکستان کی پاکستان نے کے مطابق

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار