چین کا 2026 میں مزید فعال مالیاتی پالیسی جاری رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
چین کا 2026 میں مزید فعال مالیاتی پالیسی جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز
مالی اخراجات کے دائرہ کار کو وسعت دی جائے گی، وزارت خزانہ
بیجنگ ()
قومی مالیاتی ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2026 میں مزید فعال مالیاتی پالیسی کا نفاذ جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں جو اقدمات اختیار کیے جائیں گے وہ یہ ہیں۔
پہلا یہ کہ اخراجات کی ضروری سطح کو یقینی بنانے کے لیے مالی اخراجات کے دائرہ کار کو وسعت دی جائے گی ۔
دوسرا یہ کہ بانڈز کے فوائد سے بہتر فائدہ اٹھانے کے لیے سرکاری بانڈ انسٹرومنٹس کا بہتر استعمال کیا جائے گا ۔
تیسرا یہ کہ ادائیگی کے فنڈز کی منتقلی کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے تاکہ مقامی حکومتوں کے لیے دستیاب مالی وسائل کو بڑھایا جا سکے ۔
چوتھا یہ کہ اخراجات کے ڈھانچے کو بہتر بناتے ہوئے اہم شعبوں میں حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنایا جائے گا ۔
پانچواں یہ کہ پالیسی کے اثر کو بڑھانے کے لیے مالیات اور بینکنگ کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کیا جائے گا ۔
اجلاس میں 2026 میں اہم مالیاتی امور کا ذکر بھی کیا گیا جن میں گھریلو طلب کو ترجیح دیتے ہوئے مضبوط مقامی مارکیٹ کی تعمیر ، تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی اختراع کا گہرا انضمام ، شہری اور دیہی انضمام اور علاقائی تعاون کا فروغ ، لوگوں کی معاشرتی فلاح و بہبود کی مضبوطی ، اقتصادی اور سماجی ترقی کی ایک جامع سبز تبدیلی کو فروغ دیتے ہوئے ایک خوبصورت چین کی تعمیر کو تیز کر نا اور بین الاقوامی مالیاتی اور اقتصادی تبادلے اور تعاون کو مضبوط کرتے ہوئے بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو توسیع دینا شامل ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے جنگ بندی کے مشترکہ اعلامیے کا خیرمقدم کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ اگلی خبرعالمی اسٹریٹجک شراکت داری، پاکستان امریکا تعلقات کا نیا باب اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی: وزیر داخلہ پنجاب میں ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، قائد ’را‘ سے پیسے لے رہا ہے: مصطفیٰ کمال سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کر لیا بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب پر متنازعہ پن بجلی منصوبے کی منظوریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔