کابل میں طالبان انٹیلی جنس چیف کے معاون مولوی نعمان دھماکے میں ہلاک، افغان میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
طالبان کے انٹیلی جنس چیف کے معاون مولوی نعمان کابل میں ایک ٹارگٹڈ ڈرون یا راکٹ حملے میں مارے گئے۔
افغانستان انٹرنیشنل نے عینی شاہدین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیان اس ابتدائی دعوے کی نفی کرتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مولوی نعمان کی ہلاکت گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوئی۔ واقعے کے قریب رہنے والے ایک عینی شاہد کے مطابق جس مکان میں مولوی نعمان موجود تھے، اس کی دوسری منزل کا کمرہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: تہران میں طالبان مخالف افغان کمانڈر اکرام الدین سری قتل
عینی شاہد نے واقعے کو انتہائی منظم اور ٹارگٹڈ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی شدت کسی گھریلو حادثے سے مطابقت نہیں رکھتی۔ مولوی نعمان کے ساتھ اس وقت ایک مہمان بھی موجود تھا جو حملے میں مارا گیا، تاہم اس مہمان کی شناخت کے حوالے سے تاحال کوئی سرکاری معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
گواہ نے یہ بھی بتایا کہ طالبان فورسز واقعے کے فوراً بعد موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی رہائشیوں اور پڑوسیوں کی جانب سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز حذف کروا دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت، جوابی کارروائی میں 16 افغان طالبان ہلاک
تاحال طالبان حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کا اصل ہدف مولوی نعمان تھے یا ان کے ساتھ موجود نامعلوم شخص۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مولوی نعمان یہ بھی
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔