یمن کی علاقائی سالمیت اور قومی وحدت کا تحفظ ضروری ہے، ایران
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
یمن کے قائم مقام وزیرِ خارجہ نے سید عباس عراقچی نے ملک کے جنوبی علاقوں میں حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات، جو یمن اور خطے کے دشمنوں کی جانب سے علاقے میں مزید عدم استحکام پیدا کرنے کے مقصد سے ترتیب دیے گئے ہیں، موجودہ بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجۂ سید عباس عراقچی نے یمن کی حکومتِ تبدیلی و تعمیر کے قائم مقام وزیرِ خارجہ سے مشاورت کے دوران یمنی سیاسی جماعتوں اور تمام گروہوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باہمی مکالمے اور تعاون کے ذریعے خطے کے دشمنوں کی جانب سے یمن کو کمزور اور تقسیم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کی حکومتِ تبدیلی و تعمیر کے قائم مقام وزیرِ خارجہ عبدالواحد ابوراس اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یمن کے قائم مقام وزیرِ خارجہ نے ملک کے جنوبی علاقوں میں حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات، جو یمن اور خطے کے دشمنوں کی جانب سے علاقے میں مزید عدم استحکام پیدا کرنے کے مقصد سے ترتیب دیے گئے ہیں، موجودہ بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ خارجۂ ایران نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور صہیونی رژیم کی جارحیت کے مقابل یمنی عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے یمن کی علاقائی سالمیت اور قومی وحدت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے تمام یمنی سیاسی جماعتوں اور گروہوں سے مطالبہ کیا کہ وہ آپس میں گفت و شنید اور تعامل کے ذریعے خطے کے دشمنوں کی ان سازشوں کو ناکام بنائیں جو یمن کو کمزور کرنے اور اس کی تقسیم کے لیے تیار کی جا رہی ہیں۔
وزیرِ خارجۂ ایران نے یمنی فریقین اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق حالیہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ یمن کے بحران کا حقیقی حل مکمل محاصرہ ختم کرنے، روڈ میپ کے دیگر حصوں پر عملی پیش رفت اور یمنی-یمنی مذاکرات کے ذریعے ایک ایسی جامع حکومت کے قیام میں ہے جو یمن کی وحدت اور علاقائی یکجہتی پر مبنی ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے قائم مقام وزیر خطے کے دشمنوں کی اور اس یمن کی
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔