Nawaiwaqt:
2026-07-23@23:28:41 GMT

رائیڈر ہوشیار! اب اسلام آباد جانا ہے تو ایم ٹیگ لازمی ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT

رائیڈر ہوشیار! اب اسلام آباد جانا ہے تو ایم ٹیگ لازمی ہوگا

یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں کی جائیں گی، ایم ٹیگ کے لیے مختلف مقامات پر 16پوائنٹس قائم ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق 14 نومبر سے اب تک تقریباً ایک لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔ عرفان میمن نے کہا کہ بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی ٹیگ ریڈرز کی مدد سے نشاندہی کی جائے گی، ٹیگ ریڈرز کو مختلف انٹری پوائنٹس اور ناکہ جات پر انسٹال کیا گیا ہے۔ ڈی سی کے مطابق یکم جنوری سے ٹیگ ریڈرز فعال کر دیےجائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسلام آباد ایم ٹیگ

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن