ڈاکٹرسمیرہ عزیزکی سابق کرکٹرحمدی حسام عثمانی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251229-04-4
جدہ (سید مسرت خلیل) معروف سعودی صحافی اوربزنس وومن ڈاکٹر سمیرہ عزیز کی جدہ کے سابق کرکٹرحمدی حسام عثمانی سے ایک اہم اور یادگار ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات خوشگوار اور باوقار ماحول میں انجام پائی جس میں صحافت، کاروبار، سماجی خدمات اور فکری ترقی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر حمدی حسام عثمانی نے ڈاکٹر سمیرہ عزیز کو ان کی صحتیابی پر مبارکباد ہیش کی اور ان کی شاندار صحافتی خدمات، کاروباری بصیرت اور خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے گرانقدر کردار کے اعتراف میں یادگاری کیک کا تحفہ پیش کیا۔ مزید برآں، ڈاکٹر سمیرہ عزیز نے جدہ کے سابق کرکٹر حمدی عثمانی کوکرکٹ پر اپنی تحریر کردہ تازہ ترین کتاب سے بھی متعارف کرایا جسے اسپورٹس اور کرکٹ کےحلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر سمیر ہ عزیز کی صحافت اور بزنس کے میدان میں نمایاں کامیابیاں، خواتین کے لیے مثالی قیادت، اور سماجی ترقی کے لیے ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ جدوجہد اور مثبت اثرات نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ ملاقات دونوں شخصیات کے درمیان باہمی احترام، فکری ہم آہنگی اور مستقبل میں مشترکہ تعاون کی امیدوں کی عکاس قرار دی جا رہی ہے۔ ملاقات کے دوران سینئرصحافی سید مسرت خلیل بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔