Jasarat News:
2026-07-24@06:50:09 GMT

امرود کے پتے

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251229-04-7
ایک زمانہ تھا جب پاکستان کے امرود کے باغات کے مالک صرف پھل بیچ کر کماتے تھے۔پھل سستا ہو جائے تو اکثر درختوں کے نیچے امرود گل سڑ جاتے، اور کسان سوچتے کہ کاش کوئی دوسرا فائدہ نکل آئے۔لیکن قدرت کی سب سے قیمتی نعمت تو ان کے سامنے تھی امرود کے پتے۔۔۔امرود کے پتے شوگر (ذیابیطس) کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔جاپان، انڈیا اور فلپائن کی تحقیق بتاتی ہے کہ امرود کے پتوں کا قہوہ کھانے کے بعد خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرتا ہے۔یہ پتے ایسے قدرتی اجزاء رکھتے ہیں جو آہستہ آہستہ جسم میں شکر کے جذب ہونے کے عمل کو سست کر دیتے ہیں۔جاپان نے تو “بنسورئیچا” (Bansoureicha) نامی گواوا لیف ٹی کو سرکاری طور پر FOSHU (Food for Specified Health Use) کی منظوری دے دی ہے، یعنی یہ شوگر کنٹرول کرنے والی منظور شدہ چائے ہے۔اور اب غور کیجیے:دنیا میں آج 537 ملین افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔ہربل اور ہیلتھ ٹی کی عالمی مارکیٹ 20 ارب ڈالر سے زائد کی ہے، جو ہر سال 8-7%بڑھ رہی ہے۔یعنی جو پتے آج کسان جلا دیتے ہیں یا ضائع کر دیتے ہیں، وہ دراصل اربوں روپے کی سونا کی فصل ہیں۔کسانوں کے لیے سنہری موقع ایک پختہ امرود کا درخت سالانہ 8 سے 12 کلوگرام تک پتے دیتا ہے۔اگر کسی کے پاس 500 درخت ہوں تو وہ تقریباً 5000 کلوگرام پتّے حاصل کر سکتا ہے، جن سے 1000 کلوگرام خشک چائے تیار ہوتی ہے ۔ جو 50,000 ٹی بیگز کے برابر ہے۔اگر ہر پیکٹ صرف 2 ڈالر میں بیرونِ ملک فروخت ہو تو ایک کسان سالانہ 100,000 ڈالر تک کما سکتا ہے۔اس چیز سے جو پہلے کوڑے میں چلی جاتی تھی۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امرود کے دیتے ہیں

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی