کراچی:

رواں سال بھی اختتام کی جانب گامزن ہے لیکن کراچی میں گزشتہ کئی سالوں کی طرح وفاقی و صوبائی حکومت کی زیر نگرانی تعمیر ہونے والا کوئی میگا منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں کیا جا سکا. 

ان میں ایسے بھی منصوبے شامل ہیں جو8سال قبل شروع کیے گئے اور ادھورے ہیں، کچھ منصوبے آدھے مکمل کیے گئے، کچھ منصوبوں پر جزوی تعمیراتی کام ہوا لیکن پھر انھیں بند کردیا گیا اور کچھ منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں لیکن ان کے دیگر کمپوننٹ پر کوئی کام شروع نہ ہونے کے سبب ان کی افادیت  عوام تک نہ پہنچنے کا خدشہ ہے.

 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کا بحران کئی سالوں سے جاری ہے،3 کروڑ ابادی والے شہر میں دو سورسز دریائے سندھ اور حب ڈیم سے 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ ضرورت 1200ملین گیلن ڈیلی ہے، شارٹ فال 550 ملین گیلن ڈیلی ہے.

پانی کے اس بحران پر قابو پانے کیلیے 2 میگا منصوبے 2016 میں شروع کیے گئے جو ابھی تک مکمل نہیں کیے جاسکے اور ایک میگا منصوبہ 2024 میں شروع کیا گیا جو اگرچہ مکمل کرلیا گیا لیکن ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام تک اس کی افادیت نہیں پہنچ سکی.

260 ملین گیلن ڈیلی  پانی کی فراہمی کا اضافی منصوبہ کے فور 2016 میں سندھ حکومت اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن  کی زیر نگرانی  شروع ہوا، اسے دو سال میں مکمل ہونا تھا لیکن ناقص پلاننگ کی وجہ سے 2018 میں ترقیاتی کام بند کردیا گیا. 

بعد ازاں وفاقی حکومت نے یہ منصوبہ واپڈا کو سونپ دیا، واپڈا نے 2022 میںKIV کی ری ڈیزائننگ کرکے  دو بارہ ترقیاتی کام شروع کیا اور اسے دسمبر2025 میں مکمل کیا جانا ہے تاہم فنڈز کی کمی کی وجہ سے ابھی اس کا 65 فیصد کام ہوسکا ہے. 

کے فور پروجیکٹ  کے تین  مزید کمپوننٹ ہیں  جنہیں سندھ حکومت نے تعمیر کرنا ہے۔  ان میں دو پر کام شروع ہوگیا اور اور ایک کمپوننٹ پر ابھی تک کام شروع نہیں ہوا ہے, ان تینوں کمپوننٹ کی تکمیل کی مدت 2027 رکھی گئی ہے۔

فراہمی آب کا  دوسرا منصوبہ 65 ملین گیلن ڈیلی کا ہے جو سندھ حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے 7 سال سے بند پڑا ہے، اس پر صرف 15 فیصد کام کیا جاسکا ہے. 

واٹر کارپوریشن کے ایک افیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اصل ایشو یہ نہیں کہ ترقیاتی کام مکمل کیے بغیر منصوبے کا افتتاح کردیا گیا بلکہ اصل معاملہ یہ ہے کہ حب ڈیم سے ملنے والا 100 ملین گیلن ڈیلی پورا نہیں پہنچ پا رہا ہے اور صرف 70 ملین گیلن ڈیلی مل رہا ہے.

متعلقہ افیسر کے مطابق واٹر کارپوریشن نے اپنے حدود کی 22 کلومیٹر نئی کینال کی تعمیر کا کام تقریباً مکمل کردیا ہے لیکن واپڈا کی حدود میں آنیوالی 8 کلومیٹر کینال خستہ حالی کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں

ریڈ لائن اور کے فور منصوبے نے یونیورسٹی روڈ پر کاروبار ٹھپ کردیا

اب یہ 30 ملین گیلن پانی واپڈا کی کینال میں رسائو میں ضائع ہورہا ہے یا واثر کارپوریشن کی  نئی کینال کی کسی خرابی کا نتیجہ ہے۔ 

وفاقی حکومت کا منصوبہ  گرین لائن فیز ٹو  مختلف وجوہ کے باعث 3 سال سے تاخیر کا شکار تھا تاہم اب 2 ماہ قبل یہاں تعمیراتی کام شروع ہوگیا ہے، گرین لائن فیز ٹو تاج میڈیکل کمپلیکس تا میونسپل پارک پر تین کلومیٹر محیط ہے۔

یہ ترقیاتی کام ایک سال میں مکمل کرلیا جائے گا، اورنج  لائن منصوبہ جو  اورنگی ٹاؤن آفس  سے  میٹرک بورڈ افس تک 3.9 کلومیٹر طویل  ہے، اس  کو مکمل ہوئے  چار سال گذر  چکے ہیں تاہم ابھی تک مسافروں کی توجہ حاصل نہیں کرسکا ہے.

متعلقہ افسران کا کہنا ہے کہ پہلے یہ منصوبہ 2025 میں مکمل کیا جانا تھا، تاہم اب یہ منصوبہ 2027میں مکمل ہوگا۔ ابھی اس پر صرف 45 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔   

یلو لائن منصوبہ کئی سالوں سے تاخیر کا شکار رہا ہے تاہم سندھ حکومت نے  2024 میں اس پر تعمیراتی کام شروع کیا۔

اسوقت یہ منصوبہ مناسب رفتار سے کیا جارہا ہے اور 13 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، توقع ہے کہ یہ شیڈول کے مطابق 2028 میں مکمل کرلیا جائے گا۔ 

یلولائن منصوبہ ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے داؤد چورنگی تا نمائش چورنگی 26 کلومیٹر تعمیر کیا جائے رہا ہے. 

سندھ حکومت  کی زیرنگرانی سیوریج کے دو میگا منصوبے دو عشروں سے تاخیر کا شکار ہیں، کمبائنڈ ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، یہ صنعتی فضلے کی ٹریٹمنٹ کا منصوبہ 2018 میں شروع کیا جانا تھا لیکن باوجوہ نہ ہوسکا. 

سندھ حکومت نے اب اس منصوبے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM ترقیاتی کام سندھ حکومت یہ منصوبہ کی وجہ سے شروع کیا کام شروع حکومت نے فیصد کام کا شکار ابھی تک رہا ہے

پڑھیں:

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔

محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔

قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔

واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع