حبیب الدین جنیدی کا بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر ممتاز مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ پاکستان میں نظام جمہوریت کی بقاء اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی بنیادوں کی آبیاری دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے خون سے کی ہے اور ان بنیادوں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو محنت کش عوام پوری طاقت سے ناکام بنانے کا عزم
رکھتے ہیں۔ وہ شہید قائد کی اٹھارویں برسی کے حوالے سے مزدوروں کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم جمہوریت کے علم کو بلند اور عوام کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کو تیز تر کردیں۔ حبیب الدین جنیدی نے محنت کش عوام اور پیپلز لیبر بیورو پاکستان کی تمام سطحوں کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ 27دسمبر کو ہزاروں کی تعداد میں لاڑکانہ پہنچ کر شہید جمہوریت کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔