کشمیریوں کو ہراساں کرنا قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، سجاد شاہین
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر کہا کہ مذہبی نفرت کے باعث کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے کشمیری خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے ممبر اسمبلی بانہال و نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر سجاد شاہین نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں کشمیریوں کے خلاف پیش آنے والے فرقہ وارانہ واقعات کو ناقابلِ برداشت قرار دیا ہے۔ ممبر اسمبلی بانہال اپنے حلقہ کے بنکوٹ، بانہال میں آبپاشی کی ایک نہر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ انہوں کہا کہ مذہبی نفرت کے باعث ایک طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے کشمیری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ سجاد شاہین نے حکومتِ ہند، بالخصوص بھارتی وزیر داخلہ اور وزیر دفاع سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بیروں ریاست کے وزرائے اعلیٰ سے تحریری طور پر اس قسم کے واقعات کو فوری طور پر روکنے کی گزارش بھی کی ہے۔ سجاد شاہین نے بیرونی ریاستوں میں مقیم کشمیری کاروباری اور طلبا کو احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اپنی پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بھی ایک معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فکسڈ میچ ہے کیونکہ جن لیڈروں نے آج "ہاؤس اریسٹ" ہونے کا ڈھونگ رچایا ہے وہ لیڈر اپنے اپنے مقامات پر بھی ریزرویشن کے معاملے پر بات کر سکتے تھے کیونکہ یہ سیاسی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور اگر اس مسئلے پر آغا سید روح اللہ پارلیمنٹ میں یا اپنی پارٹی کے اندر بات کر سکتے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سجاد شاہین کہا کہ بات کر
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔