Express News:
2026-07-24@09:35:11 GMT

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی چیف آف بگٹی قبائل مقرر

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

کوئٹہ:

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی قبائل مقرر کر دیا گیا، چند روز قبل وڈیرہ محمد شریف بگٹی کا انتقال ہوگیا تھا۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے آبائی علاقے بیکڑ میں بگٹی قبائل کے جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی قبائل مقرر کیا گیا۔

اس سے قبل اس منصب پر وزیر اعلیٰ کے چاچا زاد بھائی وڈیرہ محمد شریف بگٹی فائز تھے۔ وڈیرہ محمد شریف بگٹی کی وفات کے باعث جرگے نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی مقرر کیا۔

چیف آف بگٹی قبائل کا تعلق بگٹی قبیلے کی شاخ مسوری سے ہوتا ہے اور قبائلی لحاظ سے بگٹی قبائل کے نواب کے بعد دوسرا اہم عہدہ چیف آف بگٹیز کا ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے آبائی علاقے بیکڑ میں آج تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، تقریب میں میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی قبائل کی پگڑی پہنائی جائے گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM چیف آف بگٹی قبائل وزیر اعلی

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم