عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق میں علیحدگی، طلاق کا سبب بننے والی نائلہ راجہ کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہو گئی ہیں جس کی بنیادی وجہ مبینہ طور پر عماد وسیم کی جانب سے بے وفائی بتائی جا رہی ہے اور ان کا تعلق سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجا کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کے اعلان کے بعد کرکٹر عماد وسیم نے انسٹاگرام پر پہلی اسٹوری کیا پوسٹ کی؟
تاہم نہ نائلہ راجہ اور نہ ہی عماد وسیم نے کسی رومانوی تعلق کی تصدیق کی ہے۔ لیکن نائلہ راجہ کے بارے میں صارفین کا تجسس بڑھ گیا ہے کہ آخر وہ کون ہیں؟
نائلہ راجہ کون ہیں؟نائلہ ذوالفقار راجہ ایک مشہور پاکستانی وکیل، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 660 ہزار سے زائد ہے اور یوٹیوب پر بھی ہزاروں فالوورز ہیں۔ نائلہ کی شہرت بنیادی طور پر ان کے لائف اسٹائل مواد اور بیوٹی ویڈیوز کی وجہ سے بنی اور عماد وسیم کے تنازعے کے بعد انہیں مزید توجہ حاصل ہوئی۔
View this post on Instagram
A post shared by Nyla Zulfiqar Raja (@nylarajah)
نائلہ راجہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک عام ویڈیو کو غلط انداز میں پیش کر کے ان کے نام پر قیاس آرائیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے صارفین سے بے بنیاد افواہوں کو ختم کرنے اور انہیں غیر متعلقہ معاملات میں نہ گھسیٹنے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عماد وسیم نے اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے طویل عرصے سے جاری اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے طلاق کے لیے قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے موجود اختلافات باہمی کوششوں کے باوجود حل نہ ہوسکے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تیسری شخصیت درمیان میں آنے پر معاملات تلخ ہوئے، ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم سے راہیں جدا ہونے پر خاموشی توڑ دی
دوسری جانب عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا گھر برباد ہوگیا ہے اور بچے اپنے والد سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان کے مطابق 5 ماہ کے بچے کو اب تک اس کے والد نے نہیں تھاما۔
ثانیہ اشفاق نے کہا کہ شادی کے دوران مشکلات کے باوجود انہوں نے بطور بیوی اور ماں ہر ممکن کوشش کی تاہم معاملات اس وقت بگڑے جب ایک تیسری شخصیت ان کی ازدواجی زندگی میں داخل ہوئی۔ انہوں نے بچوں کے مستقبل اور خاندان کی عزت کی خاطر ذہنی اذیت برداشت کی۔
یہ بھی پڑھیں: صحیح وقت کا انتخاب کر رہی ہوں، عماد وسیم کی اہلیہ کا مبہم پیغام
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خاموش رہنے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں گی اور ان کے پاس تمام معاملات کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بدلے کے لیے نہیں بلکہ اپنے اور بچوں کے حق میں آواز اٹھا رہی ہیں اور ہر اس خاتون کی نمائندگی کرنا چاہتی ہیں جسے خاموش کرادیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 3 بچے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عماد وسیم نائلہ راجہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نائلہ راجہ ثانیہ اشفاق نائلہ راجہ انہوں نے اور ان
پڑھیں:
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں۔
سپارکو کی جانب سے پر جاری کردہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ نے پنجاب کے ماحولیاتی لحاظ سے حساس علاقے 'کوٹلی ستیاں' کے 25 مقامات پر پھیلے ہوئے تقریباً 3,037 ہیکٹر (7,504.7 ایکڑ) پر مشتمل قدرتی جنگلات کو خاکستر کر دیا ہے۔
9 مئی سے 29 مئی 2026 تک کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 'چِیڑ' کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو کہ دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے اہم ذیلی آبی ذخائر کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ماحولیاتی اثرات صرف آگ سے جھلسنے والے فوری نقصانات تک محدود نہیں ہیں؛ بلکہ اس آفت نے مقامی پرندوں اور جنگلی حیات کی افزائشِ نسل کے عروج کے سیزن کو شدید متاثر کیا ہے۔
نئے اگنے والے پودوں اور پنیریوں کو تباہ کر دیا ہے، اور اس متاثرہ زمین پر ایسی جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کے پھیلنے کی راہ ہموار کر دی ہے جو آگ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اگرچہ مقامی آبادی اور محکمہ جنگلات کے عملے نے کئی علاقوں میں آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے، لیکن تیز اور گرم ہواؤں کے باعث ہمسایہ ڈھلوانوں پر اب بھی آگ پھیل رہی ہے، جس سے ماحول کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔