ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں، انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں، انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن نے جیتے ہیں، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات ہوں تاکہ انہیں واپسی کا راستہ دکھایا جاسکے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کو جمہوری حق کے استعمال کا پورا حق ہے، پنجاب اسمبلی میں 30 افراد کی فہرست جمع کروائی گئی تھی، اسمبلی چوک چوراہا تو نہیں تھا کہ جو چاہتا گھس آتا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےتحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی اسٹریٹ موومنٹ پر طنز کے تیر چلادیے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جتنے لوگ ساتھ آئے تھے انہوں نے گارڈ کو دھکے مارے، دروازے توڑے، زبردستی اندر گھس گئے، یہ انسانوں کی طرح سیاسی سرگرمیاں کیوں نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی حدود میں جو زبان استعمال کی گئی، اس کے باوجود حکومت نے ردعمل نہیں دیا، سروس ایریا میں محسن نقوی کے خلاف شفیع جان نے گھٹیا زبان استعمال کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایکشن لیتے تو کہتے مہمان تھے، گاڑی چیک کرتے تو کہتے مہمان کی توہین کردی، ہم ان کی بدتمیزی، گھٹیا جملوں کو نظرانداز کریں تو بھی ہمارا جرم کہلاتا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وہ مطالعاتی دورہ پر لاہور آئے تھے، واپسی جانے کا دل نہیں کر رہا تھا، یہ سیاسی جماعت نہیں، یہ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، یہ این آر او چاہتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔