اورنگی ٹاؤن میں تبلیغی اجتماع اختتام پزیر ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
نماز فجر کے بعد مولانا ضیا الحق نے بیان کیا اوراور رقت آمیز دعامولانا احمد بٹلہ نے کرائی
اللہ تعالی پاکستان کو شاد وآباد رکھے،ملکی مسائل حل فرمائے، گناہوں کی معافی مانگیں،علماء کرام
تبلیغی جماعت کے تحت سہ روزہ کراچی اجتماع اتوار کو بیان اور رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اجتماع گاہ شرکا سے آخر بیان و دعا سے قبل ہی بھر چکی تھی ۔شرکا نے اطراف کے مقامات پرکھڑے ہوکر بیان سنا اور دعا میں شرکت کی۔اتوار کو نماز فجر کے بعد مولانا ضیا الحق نے بیان کیا اوراور اختتامی دعامولانا احمد بٹلہ نے کرائی۔علمائے کرام نے بیان اور دعا میں کہا کہ اللہ تعالی مملکت پاکستان کو شاد وآباد رکھے۔ ملک کے مسائل کو حل فرمائے۔انہوں نے کہا کہ معاشی وتمام پریشانیوں کا حل دین اسلام نے دیا یے۔اس پر عمل کریں۔موت سے قبل اس کی تیاری کریں۔اسلام امن کا درس دیتا یے۔نمازوں کا اہتمام کریں۔اپنی زندگی کو دین کے مطابق گزاریں۔گناہوں کی معافی مانگیں۔تمام لوگوں کے حقوق کا خیال کریں۔تبلیغ کی دعوت دیں۔اپنی زندگی سادگی سے گزاریں۔فضول اخراجات اور کاموں سے بچیں۔ نوجوان نسل دین کو سیکھے ۔آخرت کی تیاری کریں۔اللہ ہم سب کی مشکلات کو حل فرمائے۔تمام بیماروں کو صحت دے ۔آمین ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے والدین کی خدمت کریں اور اپنی اولاد کو بھی اس عمل کو سیکھائیں۔رب ہماری تمام دعائوں کو قبول فرمائے۔دین کے ساتھ جوڑنے کی توفیق دے۔آمین ۔اجتماع میں تمام سہولیات کی فراہمی کے ساتھ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔