بیٹل آف سیکسز: نک کرگیوس نے عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو شکست دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے ویمنز کی عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو بیٹل آف سیکسز نمائشی میچ میں شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے اس منفرد میچ میں کرگیوس نے سبالینکا کو اسٹریٹ سیٹس 6-3، 6-3 سے ہرایا۔
یہ مرد اور خاتون کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی مقابلہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز رہا۔ چار گرینڈ سلیم جیتنے والی سبالینکا اور کرگیوس کے درمیان میچ کا توازن برقرار رکھنے کے لیے خصوصی قوانین نافذ کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ مینز عالمی نمبر 671 نک کرگیوس نے ستمبر میں سبالینکا کو اس چیلنج کے لیے دعوت دی تھی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ سبالینکا کو شکست دینے کے لیے انہیں اپنا پورا 100 فیصد دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور خواتین مردوں کی تیز سروسز کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سبالینکا کو کرگیوس نے
پڑھیں:
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گیا۔24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 61 روپے گھٹ کر 6 ہزار 309 روپے پر آگیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر گر کر 4050 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 6 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔