گمراہ لوگ ہتھیار ڈال دیں، ریاست کو اپنی رٹ بحال کرنا آتی ہے: سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گمراہ لوگ ہتھیار ڈال دیں، ریاست کو اپنی رٹ بحال کرنا آتی ہے۔
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، بلوچ کو لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بندوق کے ذریعہ کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا، ریاست کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں، بندوق اٹھانے والے واپس آجائیں۔
کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح.
انہوں نے کہا کہ جہاں ظلم ہوگا میں وہاں کھڑا ہوں گا، شہداء کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آزادی کی نام نہاد جنگ نے سب کچھ تباہ کیا۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو بگٹی قوم کا 8واں چیف آف بگٹی منتخب کر لیا گیا۔
چیف کی دستاربندی کی تقریب ڈیرہ بگٹی میں وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے آبائی گھر پر ہوئی جس میں بگٹی قبائل کے عمائدین اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بگٹی قوم کی خدمت، انصاف اور اتفاقِ رائے ترجیحات اور ذمہ داری ہے، علاقے میں دانش اسکول کے لیے وزیراعظم کے مشکور ہیں۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دانش اسکول کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں، تکیمل جلد ہوگی، بلوچستان کے بچے بڑے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے کہا
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer