Islam Times:
2026-07-24@15:07:59 GMT

کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کا تشدد

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کا تشدد

یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کے مطابق قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا ملک میں وکلا کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اگر وکلا آئے روز فریق بن کر شہریوں پر عدالتوں میں حملے کرتے رہے تو ان کا احترام شدید طور پر متاثر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران سیشنز کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ پر جسمانی حملہ کیا گیا جس کے باعث عدالت کا ماحول بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ رجب بٹ 20 دسمبر کو دی گئی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر آج سیشنز کورٹ سینٹرل میں پیش ہوئے تھے تاہم سماعت کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی اور ان پر حملہ کردیا گیا۔ ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں الزام لگایا کہ کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں کچھ وکلا نے ان کے موکل پر ان کی موجودگی میں حملہ کیا جس سے رجب بٹ زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار روکنے کے باوجود تشدد جاری رکھا گیا جو وکلا کے لیے غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل ہے۔

میاں علی اشفاق کے مطابق قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا ملک میں وکلا کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اگر وکلا آئے روز فریق بن کر شہریوں پر عدالتوں میں حملے کرتے رہے تو ان کا احترام شدید طور پر متاثر ہوگا۔ انہوں نے اسے ایک افسوسناک رویہ قرار دیا جس کی کسی مہذب معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔ واقعے کے بعد سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں رجب بٹ کو پھٹی ہوئی قمیض میں ہجوم کے درمیان چلتے دیکھا گیا جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ وکلا کے ایک گروپ کے ساتھ نظر آئے جو کراچی بار زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس گروپ میں مقدمے کے مدعی ریاض سولنگی بھی موجود تھے جو ویڈیو میں یہ کہتے دکھائی دیے کہ رجب بٹ نے وکلا کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

اسی ویڈیو میں موجود ایک اور شخص نے کہا کہ آج جو کچھ ہوا وہ وکلا کے خلاف زبان استعمال کرنے اور بدتمیزی کا نتیجہ ہے اور جو بھی وکلاء کے خلاف بولے گا اس کے ساتھ یہی سلوک ہوگا۔ ٹک ٹاکر ندیم مبارک المعروف نانی والا بھی اس موقع پر موجود تھے اور ایک ویڈیو میں دکھائی دیے۔ واضح رہے کہ رجب بٹ اور ندیم مبارک مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور دونوں 10 دسمبر کو لندن سے پاکستان واپس آئے تھے، جہاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے اہل خانہ کی درخواست پر 10 روزہ حفاظتی ضمانت دی تھی۔ آج سیشنز کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ویڈیو میں وکلا کے

پڑھیں:

Google سیلفی ویڈیو فیچر، اکاؤنٹ سائن اِن مزید محفوظ بنانے کا نیا طریقہ

کیلیفورنیا: گوگل سیلفی ویڈیو فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے گوگل اکاؤنٹ میں سائن اِن اور اکاؤنٹ ریکوری کے دوران مختصر سیلفی ویڈیو کے ذریعے اپنی شناخت کی تصدیق کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد آن لائن فراڈ، ڈیپ فیک ٹیکنالوجی اور اکاؤنٹ ہیکنگ جیسے بڑھتے ہوئے خطرات سے صارفین کو بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق یہ فیچر روایتی تصدیقی طریقوں کا متبادل ہوگا، خاص طور پر ایسے مواقع پر جب صارف پاس ورڈ، فون نمبر یا دیگر ریکوری ذرائع استعمال نہ کر سکے۔

سیلفی ویڈیو کے ذریعے تصدیق کیسے ہوگی؟

اس نئے نظام کے تحت صارف کو ایک مختصر لائیو ویڈیو ریکارڈ کرنا ہوگی، جسے گوگل شناخت کی تصدیق کے لیے استعمال کرے گا۔ بعد ازاں جب بھی اکاؤنٹ ریکوری یا سائن اِن کی ضرورت ہوگی تو صارف کو دوبارہ لائیو ویڈیو کے ذریعے اپنی شناخت ثابت کرنا ہوگی۔

ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران صارف کو اسکرین پر دی گئی ہدایات کے مطابق اپنا سر مختلف سمتوں میں حرکت دینا ہوگی۔ اس عمل کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تصدیق حقیقی شخص کی ہو اور کسی تصویر یا ڈیپ فیک ویڈیو کے ذریعے سسٹم کو دھوکا نہ دیا جا سکے۔

صارفین کا ڈیٹا کیسے محفوظ رہے گا؟

گوگل کا کہنا ہے کہ گوگل سیلفی ویڈیو فیچر کے تحت محفوظ کی جانے والی ویڈیوز جدید انکرپشن ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ رکھی جائیں گی۔ اس کے علاوہ صارفین کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ اپنے گوگل اکاؤنٹ کے ڈیش بورڈ سے کسی بھی وقت اپنی محفوظ کردہ سیلفی ویڈیو حذف کر سکیں۔

فیچر کہاں دستیاب ہوگا؟

کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر کا اجرا مرحلہ وار کیا جا رہا ہے، جس کے باعث یہ دنیا بھر کے صارفین تک بتدریج پہنچے گا۔

اگر آپ کے اکاؤنٹ میں یہ سہولت دستیاب ہو تو اسے فعال کرنے کے لیے گوگل اکاؤنٹ کی Settings میں جائیں، پھر Security & Sign-in کے آپشن کو منتخب کریں اور وہاں موجود Selfie Video فیچر کو آن کر کے اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی فراڈ میں اضافے کے بعد بایومیٹرک تصدیقی نظام آن لائن اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جبکہ گوگل کا یہ اقدام صارفین کی ڈیجیٹل سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیس بک کا ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے فل اسکرین ویڈیو فیڈ کا تجربہ
  • Google سیلفی ویڈیو فیچر، اکاؤنٹ سائن اِن مزید محفوظ بنانے کا نیا طریقہ
  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی