data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث کراچی ایک بڑی تباہی سے محفوظ رہا، جہاں دہشت گردی کے ایک سنگین منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو راستے میں ہی گرفتار کر لیا، جس سے ممکنہ خودکش حملے کا خطرہ ٹل گیا۔

 اطلاعات نے کہا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سوشل میڈیا کے ذریعے افراد کی منظم ذہن سازی کرتی ہے اور انہیں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی ایل اے، ماہ رنگ بلوچ کی مکمل حمایتی ہے اور اس کا اصل ایجنڈا پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے قیام کو عملی شکل دے دی ہے اور دہشت گردی سے متعلق مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گرد عناصر کا خاتمہ نہ صرف زمینی سطح پر کیا جا رہا ہے بلکہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ان کے نیٹ ورکس توڑے جائیں گے۔

اس سے قبل وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے انکشاف کیا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے بلوچ بچیوں کو نشانہ بنا کر انہیں خودکش بمبار بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔

انہوں نے والدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر کڑی نظر رکھیں تاکہ انہیں انتہا پسندانہ سوچ سے محفوظ رکھا جا سکے۔

کراچی میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ دہشت گرد عناصر نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک کم عمر بچی سے رابطہ کیا اور مرحلہ وار اس کی ذہن سازی کی گئی۔ ان کے مطابق بچی کو خودکش حملے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا، تاہم سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے اس خطرناک انجام سے بچا لیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کرتے ہوئے کیا جا

پڑھیں:

سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے

سکھر:

سندھ کے مختلف اضلاع میں آنے والی شدید آندھی، مٹی کے طوفان اور موسلا دھار بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

مورو میں طوفانی ہواؤں کے باعث گھروں، دکانوں، ہوٹلوں اور سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر نصب سولر پلیٹیں اور سائن بورڈ اکھڑ کر دور جا گرے جبکہ متعدد مقامات پر درخت اور بجلی کی تاریں بھی زمین بوس ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مختلف حادثات میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کئی علاقوں میں شہری خوف و ہراس کا شکار رہے جبکہ طوفان کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔

دوسری جانب لاڑکانہ، شکارپور، دادو اور گرد و نواح میں خراب موسمی صورتحال کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

سیپکو حکام کے مطابق شدید آندھی اور بارش کے نتیجے میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن لوڈرا، شکارپور اور دادو سے آنے والی 132 کے وی مین سپلائی متاثر ہوگئی جس کے باعث لاڑکانہ سرکل کے متعدد فیڈرز بند ہوگئے۔

سیپکو کنٹرول سینٹر کے مطابق طوفانی موسم سے 220 کے وی اور 132 کے وی کی متعدد اہم ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر گئیں جبکہ کئی مقامات پر ٹاورز، پولز اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔

صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 46 گرڈ اسٹیشنز متاثر ہوئے جس سے لاڑکانہ، قمبر، شہدادکوٹ، کشمور، کندھکوٹ، گھوٹکی، خیرپور، نوشہروفیروز، مورو اور دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل یا شدید متاثر ہوگئی۔

سیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر اعجاز احمد چنہ کی ہدایات پر آپریشن، کنسٹرکشن، جی ایس او اور فیلڈ ٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک کر دیا گیا ہے۔

انجینئرز اور تکنیکی عملہ متاثرہ علاقوں میں مرمتی کاموں میں مصروف ہے اور خراب ہونے والے پولز، ٹاورز اور ٹرانسمیشن لائنوں کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

سیپکو حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کرتے ہوئے بجلی کی جلد بحالی کے لیے کام کر رہا ہے تاہم شدید موسمی حالات کے باعث مرمتی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متاثرہ علاقوں کے صارفین سے صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے یقین دلایا گیا ہے کہ بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل