کراچی سٹی کورٹ میں وکلا نے یوٹیوبر رجب بٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کو پیر کے روز کراچی سٹی کورٹ میں اُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب اُن کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مقدمے کی سماعت ہو رہی تھی۔

کراچی میں توہین مذہب کے مقدمے میں پیشی کے دوران یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد۔
ایک وکیل کی جانب سے تشدد کرنے کے دلائل سُنیے ???????? pic.

twitter.com/ZDcwKFNezJ

— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) December 29, 2025

رجب بٹ اپنی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر سٹی کورٹ میں پیش ہوئے، تاہم سماعت کے دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی اور ہنگامہ آرائی کے باعث چند وکلا نے رجب بٹ پر حملہ کر دیا گیا۔

رجب بٹ کے وکلا بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے رہے، تاہم وکلا نے نہ صرف ان پر تشدد کیا بلکہ انہیں کمرہ عدالت سے بھی باہر نکال دیا۔

اس موقع پر ٹک ٹاکر ندیم مبارک (نانی والا) بھی موجود تھے، دونوں ہی متعدد مقدمات میں قانونی کارروائی کا سامنا کررہے ہیں، 10 دسمبر کو لندن سے اکٹھے پاکستان واپس آئے تھے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اُن کے رشتہ داروں کی جانب سے دائر درخواست پر 10 روزہ حفاظتی ضمانت دی تھی۔

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ
رجب بٹ کی سٹی کورٹ کراچی آمد پر وکلا کا تشدد
رجب بٹ کے وکلا کی بیچ بچاؤ کی کوشش
رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے
رجب بٹ مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں pic.twitter.com/PTZSOW8wIS

— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) December 29, 2025

یاد رہے کہ رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے جب کہ مقدمے میں وہ عبوری ضمانت پر ہیں۔

آج مجھے اور میرے کراچی دفتر کے دیگر ساتھی وکلاء کو سٹی کورٹ کراچی میں اپنے موکل رجب بٹ کے ساتھ عدالت میں پیشی پر عدالتی احاطے میں ھماری موجودگی میں چند وکلا نے رجب بٹ پر جان لیوا حملہ کیا جس سے وہ زخمی ھو گیا اور اسکے ساتھ مسلسل زدورکوبی کو منع کرنے کے باجود مسلسل جاری رھا-…

— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) December 29, 2025

بعد ازاں، عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 13جنوری تک توسیع کردی۔

دوسری جانب، رجب بٹ کے وکیل، میاں علی اشفاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں الزام عائد کیا کہ سماعت کے دوران کراچی سٹی کورٹس کے احاطے میں وکلا نے اُن کے مؤکل پر حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج مجھے اور میرے کراچی دفتر کے دیگر ساتھی وکلاء کو سٹی کورٹ کراچی میں اپنے موکل رجب بٹ کے ساتھ عدالت میں پیشی پر عدالتی احاطے میں ہماری موجودگی میں چند وکلا نے رجب بٹ پر جان لیوا حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ  وکلا کا یہ غیر پیشہ ورانہ رویہ، قانون کو ہاتھ میں لینا ملک بھر میں وکلاء کی شناخت و ساکھ انتہائی کمزور کررہا ہے جب کہ ملک میں وکلاء کی لیڈرشپ کو وکلا کو پرائیوٹ سائلین اور فریقین کے ساتھ زور بازو کی بجائے تعلیمی طور پر اپنے حقوق کا دفاع بنانے پر زور دینا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا آئے روز وکلاء خود فریقین بن کر اس طرح اگر پرائیوٹ سائلین پر عدالتوں کے احاطوں میں مسلسل حملہ آور ہوں گے، تو ان کی عزت میں بے پناہ مسلسل کمی مزید ہوگی اور یہ ایک افسوسناک پہلو ہے جس کی کسی پڑھے لکھے معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔  

 

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM یوٹیوبر رجب بٹ رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب سوشل میڈیا سٹی کورٹ میں وکلا کے ساتھ وکلا نے وکلا کا

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا