راولپنڈی: گیس لیکج سے دھماکے میں 3 افراد جھلس کر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
راولپنڈی میں پشاور روڈ محبوب لائن میں گیس لیکج سے دھماکہ تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق گیس لیکج دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔
حادثے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ گھر میں گیس لیکج تھی، ہیٹر جلانے سے دھماکہ ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیس لیکج
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔