دہشتگردوں نے مجھے خودکش حملے کیلئے تیار کیا، گرفتار لڑکی کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی لڑکی کا کہنا ہے کہ بی ایل اے نے رابطہ کرکے ذہن سازی کی، دہشتگردوں نے مجھے خودکش حملے کیلئے تیار کیا۔
سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرکے کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، اسنیپ چیکنگ کے دوران بس سے بلوچستان سے کراچی لائی جانے والی کم عمر لڑکی کو پکڑ لیا گیا۔
دہشتگرد تنظیمیں بلوچ بچیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے خودکُش بمبار بنانے کی تربیت دیتی ہیں، وزیر داخلہ سندھضیا لنجار نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، یہ سوشل میڈیا کے ذریعے اسٹیٹ کے خلاف جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں۔ ریاست بلوچ کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔
دوران تفتیش کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے بلوچ لڑکیوں کو خودکُش بمبار بنانے کی تربیت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
لڑکی نے بتایا کہ بی ایل اے نے اس سے رابطہ کرکے اس کی ذہن سازی کی اور خودکش حملے کیلیے تیار کیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے ایک بچی سے رابطہ کیا گیا، دہشت گردوں نے بچی کی ذہن سازی کی، بچی کو خود کش بمبار بننے کے لیے تیار کیا گیا، بروقت کارروائی سے بچی کو بچا لیا گیا۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ والدین بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر نظر رکھیں۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ بی ایل اے نے انٹرنیٹ کے ذریعے لڑکی سے رابطہ کیا، میسجز کرنے والے گروپ میں شامل کیا، ریاست مخالف ذہن سازی کی گئی، لڑکی کو کراچی لایا جا رہا تھا، اسنیپ چیکنگ کے دوران لڑکی پکڑی گئی، لڑکی کے اہلخانہ کو بلا کر تمام چیزیں بتائی گئیں، کم عمری کی وجہ سے ہم اس لڑکی کو ملزم نہیں سمجھتے، تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذہن سازی کی تیار کیا کے ذریعے
پڑھیں:
پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
پاسدارانِ انقلاب کے امریکا کی مدد کرنے پر برطانوی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے کے بعد برطانیہ کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں اُس نے کہا ہے کہ وہ اپنے عوام کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی بمبار طیاروں کو برطانیہ کے اڈوں سے پرواز کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی تھی جس کے بعد برطانیہ نے جمعرات کو کہا کہ اس کی مسلح افواج ملک کو کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے تیار ہیں۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہماری مسلح افواج برطانیہ کو کسی بھی قسم کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تیار ہیں، چاہے وہ ہماری سرزمین پر ہو یا بیرون ملک سے۔ برطانیہ اپنے دفاع کے لیے 24 گھنٹے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں رائل نیوی، برٹش آرمی اور رائل ایئر فورس کے اثاثوں کی طرف سے فراہم کردہ فضائی اور میزائل دفاع کے لیے ایک تہہ دار نقطہ نظر کو چلانا شامل ہے، جو ہمارے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
ایران کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کے ایک موجودہ معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے پر مطلع کیا گیا تھا جس میں امریکا کو برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔