باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک، میجر عدیل زمان شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
فوٹو: آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے خار باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل زمان شہید ہوگئے، شہید میجر عدیل زمان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا، میجر عدیل زمان نے فرنٹ سے فوجی جوانوں کو لیڈ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر عدیل زمان نے بہادری سےلڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، مارے جانے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز میجر عدیل زمان
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔