گلگت میں امن کیلئے مل کر کام کرینگے، شیعہ سنی اکابرین کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے سابق صدر رحمت اللہ نے کہا ہمیں ڈر اور خوف سے نکل کر گلگت بلتستان کے امن کے لئے کام کرنا ہو گا، امن ہم سب کی ضرورت ہے، امن کے بغیر یہاں ترقی ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پیس اینڈ ہارمنی فورم کے ممبران کی ایک غیر رسمی میٹنگ گلگت کی ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس فورم کی ایگزیکٹیو باڈی کی ایک نشست ہوئی، جس کی صدارت پیٹرن ان چیف جوہر علی راکی نے کی۔ جوہر راکی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں امن ہم سب کی ضرورت ہے، اس فورم کے بنانے کا مقصد گلگت بلتستان میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اللہ نے انسان کو عقل جیسی نعمت دی ہے جس کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم نے انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے، ہمیں سب سے پہلے انسان بننا ہے، اس کے بعد مسلمان ہونے کا دعویٰ کرینگے، اللہ نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے، ہم کیسے مسلمان ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے گلے گاٹنے کے درپے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمیں اس رویہ کو ترک کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا گلگت بلتستان کے ہر ضلع کا دورہ کرکے اس فورم کو فعال بنائیں گے تاکہ نچلی سطح سے ہی امن کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے، ضلعوں کے دورے کے بعد ایک عوامی سیمنار کا انعقاد کرینگے اور گلگت بلتستان کے امن پسند سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا پرسنز، وکلاء، بیوروکریٹس، بزنس مین، علماء اور تمام شعبائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد کو مدعو کرینگے۔ امن پسند اور ترقی پسند افراد کو اس فورم میں شامل کرینگے تاکہ امن کے لئے عوامی سطع پہ عملی اور موئثر اقدامات اٹھا سکیں۔ سابق صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن رحمت اللہ، مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما طفیل احمد، سماجی کارکن حاجی میر اعظم، پروفیسر عاشق راکی بھی اس میٹنگ کا حصہ تھے۔ گلگت بلتستان میں دیرپا امن کے لئے شرکاء نے اپنی اپنی آرا پیش کیں، رحمت اللہ نے کہا ہمیں ڈر اور خوف سے نکل کر گلگت بلتستان کے امن کے لئے کام کرنا ہو گا، امن ہم سب کی ضرورت ہے، امن کے بغیر یہاں ترقی ممکن نہیں۔
طفیل احمد نے کہا ہمیں منافقت سے نکل کر حقیقت پسند بننا ہو گا، جو دل میں ہے وہ منہ پر بھی ہونا چاہیے، اگر میں منہ پر کچھ دل میں کچھ رکھتا ہوں تو میں منافق ہوں، ہمیں منافقت سے باز رہنا چاہیے اور جو بھی حق بات کرے اس کا ساتھ دینا ہوگا۔ میر اعظم نے کہا ہم سب ایک ہیں، ہمیں امن کے لئے کام کرنا ہو گا۔ عاشق راکی نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی مقدسات کا احترام اور ایسی نشستوں کے ذریعے قربت پیدا کرنے پر زور دیا تاکہ ہمارے آپس کی غلط فہمیاں دور ہو سکیں۔ شرکاء میٹنگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آج سے ہم امن کے لئے دن رات کوشش کرینگے، فساد کی بات کرنے والے کی سرزنش اور امن کی بات کرنے والے کی حوصلہ افزائی کرینگے۔ آخر میں گلگت بلتستان میں دیرپا امن کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان کے کے لئے کام کرنا کی ضرورت ہے امن کے لئے نے کہا ہم اللہ نے اس فورم
پڑھیں:
میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
جنوبی کوریا(southkorea) میں ایک معروف ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف میٹھے پکوانوں کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین استغاثہ نے عدالت سے ریسٹورنٹ کے مالک کو ایک سال قید اور تقریباً 13 ہزار 510 امریکی ڈالر جرمانے کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔
ریسٹورنٹ مالک نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے سوئٹ ڈشز کی ٹاپنگ کے لیے محدود پیمانے پر چیونٹیاں استعمال کیں، اس حوالے سے گاہکوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا تھا۔
مزیدپڑھیں:ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
تفتیشی حکام کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران امریکا اور تھائی لینڈ سے درآمد کی گئی تقریباً 49 ہزار چیونٹیاں مختلف پکوانوں، خصوصاً میٹھے ڈشز، میں استعمال کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے موجودہ قوانین کے تحت چیونٹیاں ان 10 کیڑوں میں شامل نہیں ہیں جنہیں انسانی خوراک کے طور پر استعمال کی اجازت حاصل ہے، اسی بنیاد پر ریسٹورنٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت اس مقدمے کا فیصلہ 2 ستمبر کو سنائے گی، جس کے بعد یہ واضح ہوگا کہ ریسٹورنٹ مالک کو سزا دی جاتی ہے یا نہیں۔