وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے دورہ پنجاب میں ناروا سلوک کے شکوؤں پر جواب دے دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سہیل آفریدی صاحب! آپ کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پر حملہ ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے۔

سہیل آفریدی صاحب جب آپکی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پہ حملہ ھوتا ھے اور بار بار ھوتا ھے۔ جب آپکی پارٹی کی قیادت بشمول آپکے پاکستان کی وحدت پہ حملہ کرتے ھیں آپکے ورکر آپکی قیادت کی آشیر باد سے انتہائ گندی زبان سوشل میڈیا پہ استعمال کرتے ھیں۔ اسوقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائ… pic.

twitter.com/u30mwzaAK1

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 29, 2025

’جب آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پر حملہ کرتے ہیں، آپ کے کارکنان آپ کی قیادت کی آشیر باد سے انتہائی گندی زبان سوشل میڈیا پر استعمال کرتے ہیں، اس وقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت خراب ہو رہی ھوتی ہے۔‘

انہوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آئیں سب مل کر اس کی مذمت اور سدباب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دورہ پنجاب کے بعد حکومت کی جانب سے ناروا سلوک کا شکوہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews خواجہ آصف سہیل آفریدی شکوؤں پر جواب وزیر دفاع وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف سہیل ا فریدی شکوؤں پر جواب وزیر دفاع وی نیوز سہیل ا فریدی کی قیادت

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا