مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے میدان میں گوگل کے ٹول جیمنی  نے نمایاں پیشرفت کرتے ہوئے اپنی موجودگی مضبوط کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی صارفین کیا تلاش کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی کا بڑا انکشاف

تازہ اعداد و شمار کے مطابق جیمنی کی مقبولیت میں اضافہ محض نیا پن نہیں بلکہ صارفین کی روزمرہ عادت بنتے استعمال کا نتیجہ ہے۔

ویب اینالیٹکس کمپنی سِمیلر ویب کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران جیمنی کا جنریٹو اے آئی ویب ٹریفک میں حصہ 5.

4 فیصد سے بڑھ کر 18.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ صارفین نہ صرف اے آئی ٹولز زیادہ استعمال کر رہے ہیں بلکہ بڑے ٹیک پلیٹ فارمز اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ یہ استعمال کس سمت جاتا ہے۔

مزید پڑھیے: چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر صارفین کو کون سی سہولت فراہم کرے گا؟

اسی مدت کے دوران چیٹ جی پی ٹی کا مارکیٹ شیئر 87.2 فیصد سے کم ہو کر 68 فیصد رہ گیا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ابتدائی غلبے کے بعد اے آئی کے استعمال میں اب مختلف پلیٹ فارمز کے درمیان تقسیم بڑھ رہی ہے۔

جیمنی کی مقبولیت کی وجوہات

جیمنی کی سب سے بڑی طاقت اس کی براہ راست رسائی ہے۔ گوگل نے اسے اپنی روزمرہ استعمال کی جانے والی مصنوعات جیسے سرچ، کروم، اینڈرائیڈ اور ورک اسپیس میں ضم کر دیا ہے۔ صارفین کو الگ سے کوئی ٹول کھولنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ سوال آتے ہی جیمنی سامنے موجود ہوتا ہے۔

جیسے جیسے مصنوعی ذہانت روزمرہ معمول کا حصہ بنتی جا رہی ہے اس طرح کی ہموار اور فوری رسائی غیر معمولی اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

تاہم رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ صرف پلیٹ فارم میں شامل ہونا کامیابی کی ضمانت نہیں۔

مزید پڑھیں: ہفتے میں کتنے صارفین چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں؟ ٹائم میگزین کی رپورٹ جاری

مثال کے طور پر مائیکروسافٹ کا کوپائلٹ  جو ونڈوز اور ایج میں پہلے سے موجود ہے اس کا مارکیٹ شیئر 1.5 فیصد سے معمولی کم ہو کر 1.2 فیصد رہ گیا ہے۔

یہ فرق اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ محض پہلے سے انسٹال ہونا کافی نہیں بلکہ صارفین کو مستقل طور پر متوجہ رکھنا اصل چیلنج ہے۔

جیمنی صارفین کو راغب کرنے میں کامیاب

اس معاملے میں جیمنی اپنے حریفوں کے مقابلے میں بہتر طور پر صارفین کو بار بار استعمال کی طرف راغب کرنے میں کامیاب نظر آ رہا ہے۔

اگر یہی رجحان برقرار رہا تو وہی اے آئی ٹولز سبقت لے جائیں گے جو روزمرہ کے کاموں میں سب سے قدرتی اور آسان انداز میں ضم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ایپل اور گوگل میں 1 ارب ڈالر کا معاہدہ، کیا ’سری‘ گوگل کے جیمنی اے آئی سے چلے گا؟

اب اصل سوال یہ ہے کہ آیا چیٹ جی پی ٹی کا مارکیٹ شیئر کسی سطح پر مستحکم ہو جاتا ہے یا گوگل اپنے ماحولیاتی نظام میں مزید انضمام کے ذریعے جیمنی کو مسلسل آگے بڑھاتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جیمنی جیمنی کی مقبولیت میں اضافہ چیٹ جی پی ٹی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جیمنی کی مقبولیت میں اضافہ چیٹ جی پی ٹی جیمنی کی مقبولیت چیٹ جی پی ٹی صارفین کو اے آئی

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ