اُمید ہے ایک دن اپنے بچوں کیساتھ پاکستان آسکوں، شاہ رُخ خان
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن اپنے بچوں کے ساتھ پشاور آئیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دے رہی ہیں۔
ایک تقریب کے دوران حنا ربانی کھر نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں جس پر اداکار نے جواب دیا کہ میرے خاندان کا تعلق پشاور سے رہا ہے اور وہ اب بھی وہیں (قصہ خوانی) میں مقیم ہیں۔
یاد رہے کہ پشاور کا تاریخی قصہ خوانی بازار روایتی اور قدیمی قہوہ خانہ، تکہ کباب اور چپلی کباب سمیت خشک میوہ جات کے علاوہ اپنے قصوں کے باعث ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پھر تو آپ کے پاس پشاور آنے کا ایک بہترین جواز موجود ہے۔
جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ ’انشاءللہ میں ضرور آؤں گا، دراصل میں اپنے بچوں کو وہاں لانا چاہتا ہوں اور انہیں اپنا آبائی علاقہ دکھانا چاہتا ہوں جب کہ میں خود وہاں جاچکا ہوں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ میرے والد مجھے پشاور اس وقت لے گئے تھے جب میں 15 سال کا تھا اور پھر اگلے سال بھی گیا، جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔
شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے والد کے ساتھ جو سب سے خوبصورت وقت گزارا وہ پشاوراور سوات میں گزارا تھا جب کہ میں لاہوراور کراچی سمیت ہر جگہ گیا تھا اور میری یہی امید ہے کہ ایک دن میں اپنے بچوں کو بھی وہاں لے جاسکوں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل شاہ رخ خان اپنے بچوں
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔