یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے: روس کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے: روس کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز
ماسکو(سب نیوز )روس نے یوکرین پر صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر حملے کا الزام لگایا دیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پرحملہ کیا۔حملے کے وقت صدر پیوٹن کے رہائش گاہ پر موجود ہونے کا نہیں بتایا گیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ یوکرین کے فائر کیے گئے تمام 91 ڈرونز مار گرائے، یوکرین کا حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، یوکرین کے ایسے غیرذمہ دارانہ اقدامات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کا حملہ ممکنہ امن معاہدے کی بات چیت کے دوران کیا گیا، امن بات چیت سے متعلق روس کے مقف کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ روس امن بات چیت سے باہر نہیں نکلے گا۔دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملے کا الزام جھوٹ قرار دے دیا۔یوکرینی صدر نے کہا کہ روس امن بات چیت کو خراب کرنا چاہتا ہے، روس یوکرین کی سرکاری عمارتوں پر حملے کا جواز بنا رہا ہے، امریکا کو روس کی دھمکیوں پر ردعمل دینا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسرکاری ملازمین پر سیاسی اجتماعات اور سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سرکاری ملازمین پر سیاسی اجتماعات اور سوشل میڈیا استعمال پر پابندی ہمارا ملک امریکا، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے: ایرانی صدر بی پی ایل میں فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، 5 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشری بی بی نے سزا کے خلاف الگ الگ اپیلیں دائرکردیں حماس نے اپنے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان کردیا گلگت بلتستان میں بلدیاتی اور جنرل انتخابات ایک ہی مرحلے میں کرانے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی رہائش گاہ پر یوکرین نے کہ یوکرین کا الزام فائر کیے بات چیت
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز