عالمی شہرت یافتہ باکسر انتھونی کار حادثے میں زخمی، دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نائیجیریا: عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نائیجیریا میں ایک شدید کار حادثے کا شکار ہو گئے ہیں، جس میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں، حادثہ اوگون اسٹیٹ کے لگوس ایبادان ایکسپریس وے پر پیش آیا جب جوشوا کی گاڑی ایک کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔
پولیس اور روڈ سیفٹی حکام کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً 11 بجے مقامی وقت کے قریب ہوا، کار کی رفتار زیادہ تھی اور غالباً غلط اوور ٹیک کے باعث ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا، حادثے میں جوشوا کو معمولی زخم آئے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، گاڑی میں موجود دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر دو افراد محفوظ رہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں انتھونی جوشوا زخمی حالت میں مدد لیتے ہوئے دیکھے گئے جبکہ گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی تھی، ابھی تک جوشوا یا ان کی ٹیم کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
انتھونی جوشوا 36 سالہ برطانوی نائیجیریا نژاد باکسر ہیں اور انہیں ہیوی ویٹ کی دنیا کے مقبول ترین باکسروں میں شمار کیا جاتا ہے، انہوں نے حال ہی میں 19 دسمبر کو یوٹیوبر جیک پال کے خلاف مقابلہ جیتا تھا، جس میں چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ حاصل کیا تھا۔
جیک پال نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ زندگی باکسنگ سے زیادہ اہم ہے اور جوشوا و حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہیں، ابتدائی تصاویر دیکھ کر خوشی ہے کہ جوشوا بنیادی طور پر محفوظ ہیں، تاہم مزید معلومات کا انتظار ہے۔
یہ واقعہ عالمی باکسنگ فینز کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے اور باکسنگ کمیونٹی جوشوا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہی ہے، حادثے نے ایک بار پھر سڑکوں پر ڈرائیونگ کی احتیاط اور تیز رفتاری کے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دو افراد
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔