آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر نے باجوڑ کے علاقے خار میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا، آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل زمان نے باجوڑ کے علاقے خار میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا، آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور، عسکری اور سول افسران بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عدیل زمان شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، فیلڈ مارشل نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل زمان شہید نے فرنٹ فٹ پر لیڈ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں، ایسی قربانیاں قوم کے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

شہید کو آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ بھی کیا، آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی، فیلڈ مارشل نے جوانوں کی جرات، بہادری اور استقامت کو سراہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میجر عدیل زمان شہید فیلڈ مارشل کے مطابق

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار