پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب مندوب عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان صومالیہ کی علاقائی سالمیت کا مکمل حامی ہے اور اس کی حمایت میں عالمی قوانین کے مطابق موقف اختیار کرے گا۔ پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کو  آگاہ کیاکہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو دربدر کرکے صومالی لینڈ بھیجنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صومالی حکومت ملکی استحکام کے اقدامات کررہی ہے لیکن اسرائیلی رویہ غیر ذمہ دارنہ اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں

صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ فوراً واپس لے؛ صومالیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج

نائب مندوب عثمان جدون نے فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ہر صورت فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرتا رہے گا اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اس معاملے کی پیروی جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جبکہ صومالی لینڈ کو ابھی تک کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا، تمام مسلم ممالک نے اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے صومالی لینڈ تسلیم کرنے کو مسترد

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان