Jasarat News:
2026-07-24@04:36:53 GMT

انڈونیشیا : نرسنگ ہوم میں آتش زدگی سے 16 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آتش زدگی سے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے۔ شہر کی فائر اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ جمی روٹینسولو نے بتایا کہ آگ بجھانے والے امدادی کارکنان کو رات کے وقت صوبائی دارالحکومت مناڈو کے ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی متاثرین کی لاشیں ان کے کمروں کے اندر سے ملیں ۔ حکام 12 افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوئے جن میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور انہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی میڈیا پر نشر کردہ فوٹیج میں دکھایا گیا کہ آگ نے نرسنگ ہوم کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ مقامی لوگوں نے ایک بزرگ شخص کو باہر نکالنے میں مدد کی۔ واضح رہے کہ 17ہزار سے زیادہ جزائر پر مشتمل جنوب مشرقی ایشیائی جزیرہ نما انڈونیشیا میں مہلک آتشزدگی ایک معمول کی بات ہے۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتامیں رواں ماہ ایک 7منزلہ دفتر کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ملک کے مشرق میں 2023 میں ایک نِکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

انڈونیشیا: نرسنگ ہوم میں آتشزدگی کے باعث شعلوں بلند ہورہے ہیں

انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نرسنگ ہوم میں ا افراد ہلاک

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک