data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251230-08-27
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سائبر کرائم کے خلاف بڑی کامیابیوں کا اعلان کیا ہے۔2025ء میں 2196 بڑے سائبر کرائم مقدمات کی تحقیقات مکمل کی گئیں، جن میں 2902 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ 774 کیسز میں سزائیں دلوائی گئیں۔سالانہ رپورٹ کے مطابق رواں برس آن لائن فراڈ اور مالی جرائم کے متاثرین کے 461 ملین روپے برآمد کیے گئے۔ 46 ہزار سے زائد جعلی بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس منجمد کیے گئے جب کہ 5 بڑے مقامی و بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورکس کو ناکارہ بنایا گیا۔اسی طرح بچوں کے آن لائن استحصال کے خلاف آپریشن براؤن میں 35 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ این سی سی آئی اے نے جدید AI اور مشین لرننگ پر مبنی سائبر انٹیلی جنس سسٹم متعارف کرا دیا، جس کے لیے 300 سے زائد افسران کو جدید سائبر تفتیشی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔سائبر کرائم آگاہی مہم کے ذریعے 20 لاکھ شہریوں تک رسائی حاصل کی گئی اور فشنگ، شناختی چوری اور کرپٹو فراڈ پر 30 سے زائد ایڈوائزریز جاری کی گئیں۔این سی سی آئی اے نے انٹرپول سمیت دیگر عالمی اداروں سے تعاون مزید مضبوط کیا ہے اور آئندہ سال نیشنل سائبر کرائمز رپورٹنگ پورٹل لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس سلسلے میں اہم معاشی شعبوں کے ساتھ مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سی سی ا ئی اے

پڑھیں:

گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں