این سی سی آئی اے کا سائبر کرائمز کے خلاف بڑی کامیابیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سائبر کرائم کے خلاف بڑی کامیابیوں کا اعلان کیا ہے۔
2025ء میں 2196 بڑے سائبر کرائم کیسز کی تحقیقات مکمل کی گئیں، جن میں 2902 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ 774 کیسز میں سزائیں دلوائی گئیں۔
سالانہ رپورٹ کے مطابق رواں برس آن لائن فراڈ اور مالی جرائم کے متاثرین کے 461 ملین روپے برآمد کیے گئے۔ 46 ہزار سے زائد جعلی بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس منجمد کیے گئے جب کہ 5 بڑے مقامی و بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورکس کو ناکارہ بنایا گیا۔
اسی طرح بچوں کے آن لائن استحصال کے خلاف آپریشن براؤن میں 35 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
این سی سی آئی اے نے جدید AI اور مشین لرننگ پر مبنی سائبر انٹیلی جنس سسٹم متعارف کرا دیا، جس کے لیے 300 سے زائد افسران کو جدید سائبر تفتیشی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
سائبر کرائم آگاہی مہم کے ذریعے 20 لاکھ شہریوں تک رسائی حاصل کی گئی اور فشنگ، شناختی چوری اور کرپٹو فراڈ پر 30 سے زائد ایڈوائزریز جاری کی گئیں۔
این سی سی آئی اے نے انٹرپول سمیت دیگر عالمی اداروں سے تعاون مزید مضبوط کیا ہے اور آئندہ سال نیشنل سائبر کرائمز رپورٹنگ پورٹل لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس سلسلے میں اہم معاشی شعبوں کے ساتھ مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی این سی سی آئی اے خرم علی نے کہا ہے کہ سائبر جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل سی سی آئی اے کے خلاف
پڑھیں:
اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
تصویر، فیس بکاکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔