Islam Times:
2026-07-24@04:40:36 GMT

مقبوضہ کشمیر میں کسانوں کا مجوزہ ریلوے لائن کے خلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

مقبوضہ کشمیر میں کسانوں کا مجوزہ ریلوے لائن کے خلاف احتجاج

ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والے کسانوں نے خبردار کیا کہ مجوزہ منصوبے سے زرخیز زرعی زمین اور سیب کے صدیوں پرانے باغات تباہ ہو جائیں گے جس سے ہزاروں خاندانوں کے ذریعہ معاش کو خطرہ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کسانوں نے کاکہ پورہ شوپیان کی مجوزہ ریلوے لائن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اپنے ذریعہ معاش کے لئے تباہ کن قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والے کسانوں نے خبردار کیا کہ مجوزہ منصوبے سے زرخیز زرعی زمین اور سیب کے صدیوں پرانے باغات تباہ ہو جائیں گے جس سے ہزاروں خاندانوں کے ذریعہ معاش کو خطرہ ہو گا۔ ریلوے حکام کی طرف سے زمین کی نشاندہی کے خلاف بزرگوں اور خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آنسو بہاتے باغ مالکان نئے نصب شدہ لوہے کے کھمبوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس منصوبے سے ان کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ تباہ ہو جائے گا۔ مجوزہ ریلوے لائن 30 سے زائد دیہات سے گزرے گی اور یہ علاقہ سیب کی کاشت کے لیے مشہور ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا