صوابی میں تمباکو کے غیرقانونی گرین لیف تھریشنگ یونٹ کا سراغ لگا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے کارروائی کر کے صوابی میں تمباکو کے غیرقانونی گرین لیف تھریشنگ یونٹ کا سراغ لگا لیا۔
ذرائع کے مطابق غیرظاہر شدہ جی ایل ٹی یونٹ اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا، علاقہ یار حسین امان آباد میں گرین لیف تھریشنگ یونٹ بغیر اجازت کے فعال تھا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق یونٹ سے90،970 کلو لیمینا، 20 ہزار کلو اسٹیم اور 149،990 کلو رین لیف تمباکو برآمد ہوا، کمپنی کے پاس پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا صرف 100 ہزار کلو کوٹہ موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی گودام سیل کر کے مشینری اور اسٹاک قبضے میں لے لیا گیا ہے، غیرقانونی تمباکو کے ذخیرہ اور پیداوار پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔