پروفیسر نذیر شال کو دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سینئر صحافی ڈاکٹر ایم اشرف وانی کے زیر میزبانی ویبینار کے مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ویبینار کے مقررین نے کشمیری دانشور، ممتاز ماہر تعلیم، مصنف، صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار پروفیسر نذیر احمد شال مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ثابت قدم وکیل قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر شال 2023ء میں 29 اور 30 دسمبرکی درمیانی شب لندن میں انتقال کر گئے تھے۔ یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سینئر صحافی ڈاکٹر ایم اشرف وانی کے زیر میزبانی ویبینار کے مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو اجاگر کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے پروفیسر شال کی ہمت اور مستقل مزاجی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خرابی صحت کے باوجود انہوں نے اپنی زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انٹرنیشنل کونسل فار ہیومن رائٹس کشمیر سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالمجید ترمبو نے کشمیر سے متعلق عالمی مشاورتی گروپ کے قیام میں پروفیسر شال کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں ایک غیر معمولی شخصیت قرار دیا جن کی وکالت اور سفارت کاری بے مثال تھی۔
سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے پروفیسر شال کو ایک اصولی رہنما قرار دیا جنہوں نے کشمیر کے بارے میں اہم بیانیے کو تشکیل دیا۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے پروفیسر شال کو ایک ممتاز اسکالر قرار دیا جن کی کتابیں اور شاعری کشمیریوں کے دکھ، درد اورجذبہ حریت کی عکاسی کرتی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماء شمیم شال اور مشتاق حسین گیلانی اور انسانی حقوق کے کارکن رئیس احمد میر کے ہمراہ پروفیسر شال کے جذبہ حب الوطنی، دور اندیشی اور مظلوم کشمیریوں کی آواز کو بلند کرنے کے لیے غیر متزلزل لگن کی تعریف کی۔ ویبنار کے اختتام پر مرحوم کی درجارت کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پروفیسر شال قرار دیا کے زیر
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer