غزہ (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ اور متعدد دیگر رہنماو ں کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے تصدیق کی ہے کہ ان کے معروف ترجمان ابو عبیدہ، حماس کے سربراہ محمد سنوار، رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شعبانہ سمیت اعلیٰ کمانڈرز حکم العیسیٰ اور رائد سعد بھی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ تمام افراد رواں برس مختلف مقامات پر اور مختلف اوقات میں اسرائیلی فوج کی بمباری یا چھاپہ مار کارروائیوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران شہید ہوئے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے مئی 2025ءمیں محمد سنوار اور ستمبر 2025ءمیں ابو عبیدہ کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کی اب حماس نے باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ حماس نے تصدیق کی ہے کہ ابو عبیدہ کا اصل نام حذیفہ الکحلوت تھا۔ وہ کئی برسوں تک القسام بریگیڈز کے ترجمان کے طور پر سامنے آئے اور غزہ میں حماس کی جانب سے سب سے نمایاں اور بااثر آواز سمجھے جاتے تھے۔ وہ جنگی صورتحال‘ میدان جنگ کی پیشرفت‘ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اسرائیلی‘ فلسطینی قیدیوں کے تبادلے سے متعلق بیانات جاری کرتے رہے۔ ادھر غزہ میں ایک بار پھر موسم سرما کی بارش اور یخ بستہ طوفانی ہوائیں چل پڑیں، امداد پر اسرائیلی پابندیوں کے باعث بے گھر فلسطینیوں کے مصائب بڑھ گئے۔ دوسری جانب سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل خود جنگ بندی منصوبے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، امریکا اور اسرائیل حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کا منصوبہ بنائے بیٹھے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پام ہیچ میں ملاقات کی۔ صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حماس کو ہر صورت غیر مسلح کیا جائے گا۔ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ غزہ میں تعمیرنو جلد شروع ہو جائے گی۔ نیتن یاہو کے ساتھ غزہ سمیت دیگر امور پر بات ہو گی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار

پشاور:

حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کمروں کو تالے بھی لگا دیے۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مختلف طبی سروسز کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔

اس صورتحال کے نتیجے میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے تو صوبے بھر کے تمام اسپتال بند کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش