اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق چینی سفیر نے وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے نئے سال کی مبارک باد دی۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی میں چین کی حمایت کو سراہا۔ پاکستان نے چین کے تمام بنیادی مفادات اور ون چائنا پالیسی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ پاکستان نے تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے بیجنگ کی مکمل حمایت دہرائی۔ ملاقات میں پاک چین سٹریٹجک شراکت داری کو علاقائی امن کی ضمانت قرار دیا گیا، کو علاقائی دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دیا۔ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب بلال احمد نے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق مستقل مندوب نے وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کے کثیرالجہتی رابطوں سے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ صادق سنجرانی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا اور اس ضمن میں حکومت کے عزم کو سراہا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے عوامی فلاح پر مبنی ترقی کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو ایک بریفنگ اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے آئندہ دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم 19 سے 23 جنوری 2026ءتک ڈیووس-کلوسترز، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف)کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور جنیوا میں پاکستان کے مستقل نمائندے سمیت سینئر حکام نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو تیاریوں، مجوزہ پروگرام اور ورلڈ اکنامک فورم کے ایجنڈے کے بارے میں بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار سے کے مطابق

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار