وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی امن اور سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان روسی صدر، حکومت اور عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں کو مسترد کرنے کے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ روس نے صدر ولادی میر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا الزام عائد کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کیا، حملے کے وقت صدر پیوٹن کے رہائش گاہ پر موجود ہونے کا نہیں بتایا گیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملے کا الزام جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس امن بات چیت کو خراب کرنا چاہتا ہے، روس یوکرین کی سرکاری عمارتوں پر حملے کا جواز بنا رہا ہے، امریکا کو روس کی دھمکیوں پر ردعمل دینا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی آئی اے کا اسلام آباد سے بھی لندن کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان پی آئی اے کا اسلام آباد سے بھی لندن کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان پاکستان اورقازقستان کے درمیان قانونی تعاون کے فروغ پر اتفاق پراپرٹی فائلوں میں فراڈ کیخلاف حکومت کا سخت ایکشن، وزیراعظم نے احکامات جاری کردیے بسنت کی اجازت کیلئے جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن چیلنج مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار، حد نگاہ شدید متاثر، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند اسلام آباد، طمعہ موہریاں زمینوں پے قبضہ کا معاملہ، اب تک ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی سمیت 4افراد جان کی بازی ہار گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت پیوٹن کی رہائش گاہ رہائش گاہ پر شہباز شریف
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔