سی ڈی اے ممبر سٹیٹ کو ملنے والا ایف آئی اے نوٹس معطل
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد نے سی ڈی اے کے ممبر سٹیٹ محمد افنان عالم کو ملنے والا ایف آئی اے نوٹس معطل کرتے ہوئے ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔ وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے انکوئری کر چکا ہے جس میں درخواست گزار کا بیان بھی ہوا تھا لیکن انکوائری کی فائنڈنگ ابھی تک نہیں دی گئی اور دوبارہ نوٹس کر دیا گیا، عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایاکہ درخواست گزار کا مادر ڈیپارٹمنٹ آڈیٹر جنرل آفس ہے لیکن جولائی2021ءسے سی ڈی اے میں بطور ممبر سٹیٹ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ عدالت نے سماعت19 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔