سوات: چکدرہ انٹر چینج کے قریب مسافر وین کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
بٹ خیلہ (نامہ نگار) سوات موٹروے پل چوکی ٹول پلازہ کے قریب مسافر فلائنگ کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے چلی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ٹیموں کے ساتھ ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم، ڈیزاسٹر وہیکل اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کی ہدایات پر 5 شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سوات ریفر کر دیا گیا۔
حادثہ
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی