اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 149ویں یومِ ولادت کے حوالے سے ایوانِ صدر میں سالانہ تقریب قائد اور بچے سے خطاب میں کہا ہے کہ یہ تقریب محض ایک روایت نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو قائداعظم کے افکار اصولوں اور وژن سے روشناس کرانے کی ایک مو ثر قومی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ کیک کاٹنے کی یہ علامتی تقریب قومی یکجہتی، تسلسل اور قائداعظم کے وژن سے اجتماعی وابستگی کی عکاس تھی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ایوانِ صدر جیسے تاریخی مقام پر خصوصاً ملک کے نوجوان طلبہ سے خطاب کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اور بچے کی تقریب ہمیں یہ یاد دہانی کراتی ہے کہ قوموں کی تعمیر میں نوجوان نسل کو قائداعظم کے سنہری اصولوں سے روشناس کرانا ناگزیر ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے قائداعظم محمد علی جناح کی دیانت آئین پسندی، جمہوری جد وجہد اور قانون کی بالادستی کے لیے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قائداعظم کے

پڑھیں:

وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بھینس کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دلہا گرفتار
  • چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل