صدر زرداری کا روسی صدر کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور خبردار کیا کہ ایسے اقدامات جاری امن مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ، بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا
صدر زرداری نے کہا کہ اس وقت جب جنگ بندی کے مذاکرات حساس مرحلے میں ہیں، تناؤ بڑھانے والے اقدامات انتہائی نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے فریقین سے کہا کہ وہ اعلیٰ درجے کی ضبطِ نفس اختیار کریں اور اپنے اقدامات کو مذاکرات اور سفارت کاری کی کامیابی کی جانب مرکوز رکھیں۔
مزید پڑھیں: خوشامد کی انتہا، روسی صدر کی آمد سے قبل ہی بھارت میں پیوٹن کی پوجا شروع
صدر زرداری نے زور دیا کہ امن ہی واحد قابل عمل راستہ ہے اور مزید بدحالی سے بچنے کے لیے احتیاط اور ذمہ داری لازمی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رہائشگاہ پر ڈرون حملہ روسی صدر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن صدر آصف علی زرداری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رہائشگاہ پر ڈرون حملہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن صدر آصف علی زرداری
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔