بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے اپنی مرضی سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، جس پر ذرائع نے بتایا کہ ریجنل صدور کو اعتماد میں لیے بغیر بورڈ تشکیل دیا گیا، جس کے بعد رہنماؤں کے احتجاج کے بعد سلمان اکرم راجا نے پارلیمانی بورڈ کو ختم کر دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق بڑا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیا پارلیمانی بورڈ آئین کے تحت بنایا جائے۔ اسی طرح نئے پارلیمانی بورڈ میں ریجنل صدور، ٹکٹ ہولڈز ، ایم این ایز اور سینیٹرز کو شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت آج نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغان سرحد سے دہشتگردی کا خطرہ کے پی میں سرچ آپریشن پارلیمانی بورڈ پی ٹی آئی
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
مزید :