کراچی میں مطلع ابرآلود، آج سے بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
کراچی:
مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیر اثر شہر قائد کا مطلع ابر آلود ہے جبکہ آج سے چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ مغربی بلوچستان پر موجود ہے، مغربی سلسلہ آج ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔
موسمی نظام کے زیر اثر آج اور کل کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیںکراچی والے ہو جائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی
دیہی سندھ کے جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، نوشہرو فیروز، میر پور خاص، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر میں بھی بارش کا امکان رہے گا۔
صوبے کے باقی ماندہ علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغان سرحد سے دہشتگردی کا خطرہ کے پی میں سرچ آپریشن کا امکان
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔